رسائی کے لنکس

گوانتانامو کے سابق قیدی نے سعودی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے


گوانتانامو کے سابق قیدی نے سعودی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
گوانتانامو کے سابق قیدی نے سعودی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

گوانتانامو کے امریکی فوجی قیدخانے کے ایک سابق قیدی جو بعد میں یمن میں القاعدہ کے ساتھ دوبارہ شامل ہوگئے تھے خود کو سعودی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ جابر جبران الفیفی نےہتھار ڈالنے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے یمن سے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ یمنی حکومت نے اُن کی واپسی کا بندوبست کردیا ہے۔
سنہ 2006ء میں الفیفی کوگوانتانامو سے رہا کرکےبحالی کے لیے سعودی عرب بھیجا گیا تھا۔ اُنھوں نے اصلاح کی مدت کاٹنے کے بعددوبارہ عسکریت پسندی اختیار کر لی تھی۔

سعودی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ گوانتانامو کے 100سے زائد سابق قیدی جنھوں نے بحالی کا کام مکمل کیا تھا اُن میں سے 11نے دوبارہ عسکریت پسندی کی راہ اختیار کر لی تھی۔

جزیرہ نما عرب میں یمن میں قائم القاعدہ علاقائی اور مغربی اہداف پر حملوں کےلیے مشہور ہے۔

XS
SM
MD
LG