رسائی کے لنکس

ایران کو جوہری ہتھیار سے باز رکھا جائے گا: ہیگل


امریکی وزیر ِدفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب ویانا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں

امریکہ کے وزیر ِدفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ واشنگٹن ہر وہ اقدام اٹھائے گا جس سے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے باز رکھا جا سکے۔

امریکی وزیر ِ دفاع کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب ویانا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔


چک ہیگل یروشلم کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر ِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے شکوک کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر ِاعظم کے مطابق، ایران عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔


دوسری طرف امریکی وزیر ِ دفاع نے اسرائیلی وزیر ِ اعظم اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ، ’امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے‘۔

عالمی طاقتوں، جن میں امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، چین اور رُوس شامل ہیں، ایران کے ساتھ ویانا میں مذاکرات کا چوتھا دور جاری ہے؛ اور ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مسودہ تیار کر رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے پر ایران پر عائد بہت سی عالمی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں برس 20
جولائی تک یہ معاہدہ طے پا جائے گا۔

مغربی ممالک ایک عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب، ایران ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے اور ایران کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
XS
SM
MD
LG