رسائی کے لنکس

ہیٹی میں ملبہ گِرنے کا واقعہ: امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کردی


ہیٹی میں ملبہ گِرنے کا واقعہ: امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کردی
ہیٹی میں ملبہ گِرنے کا واقعہ: امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کردی

کریانہ سٹور کا ملبہ ہٹاتے ہوئے منہدم عمارت کے باقیات زمیں بوس ہو گئے۔

ہیٹی میں امدادی کارکنوں نے منگل کو اُس وقت پھنسے ہوئے لوگوں کی جان بچانے کی کارروائی شروع کردی جب کریانہ سٹور کا ملبہ ہٹاتے ہوئے منہدم عمارت کے باقیات زمیں بوس ہو گئے۔

عہدے داروں اور چشم دید گواہوں کے مطابق اِس واقع میں تقریباً آٹھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

بحرِ اوقیانوس کا یہ علاقہ جو غرب الہند اور وسطی امریکہ کے درمیان واقع ہے، اُس کی غذائی اشیا کی مارکیٹ کے سٹورکی عمارت کو 12جنوری کے زلزلے میں شدید نقصان پہنچا تھا۔ چشم دیدافراد کا کہنا ہے کہ ملبہ اُس وقت زمین پر آ رہا جب ملبے کو ہٹانے والی مشینری استعمال کی جارہی تھی۔

گواہوں کے مطابق گمان ہے کہ منگل کو سٹور میں موجود لوگ وہ تھے جو لوٹ مار کی غرض سے اندرداخل ہوئے تھے۔ بچاؤ کا کام کرنے والے دستے نے حرکت کا اندازہ لگانے والے آلات کی مدد سے بچ جانے والوں کی تلاش کا کام شروع کیا۔

دریں اثنا، اقوامِ متحدہ کے خواک کے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں بیس لاکھ افراد کو دو ہفتے تک خوراک تقسیم کی جائے گی۔

زلزلے میں دارالحکومت تباہ ہوا، دولاکھ افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دس لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے۔

XS
SM
MD
LG