رسائی کے لنکس

ہیٹی کے جج کی جانب سے دس امریکیوں کو بری کرنے کی سفارش


اُنھیں حالیہ زلزلے کےبعد اجازت نامے کے بغیر بچوں کو ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا

ہیٹی کے جج کا کہنا ہے کہ وہ اُن دس امریکی مِشنریوں کو رہا کرنے کی سفارش کرنے والے ہیں جِنھیں حالیہ زلزلے کےبعد اجازت نامے کے بغیر بچوں کو ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

جج برنارڈ سینٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ اُنھوں نے ایسی سفارش استغاثے کو بھجوا دی ہے، جسے وہ قبول کریں گے یا مسترد کریں گے۔ استغاثہ کا جو بھی استفسار ہو، فیصلے کا حتمی اختیار جج کوہی حاصل ہے۔

چار مردوں اور چار خواتین کو 29جنوری کو اُس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ ضروری دستاویزات کے بغیر ہیٹی کے 33 بچوں کو ڈومنیکن ری پبلک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مِشنریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک میں یتیم خانہ کھولنا چاہتے تھے۔

گروپ کے خلاف لگنے والے الزامات میں بچوں کی تجارت اور مجرمانہ سازش شامل ہیں، جِن کے تحت اُنھیں لمبے عرصے تک جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG