رسائی کے لنکس

پاکستان نے سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا


فاتح پاکستانی ٹیم
فاتح پاکستانی ٹیم

ہانگ کانگ میں کھیلا جانے والا سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان نے جیت لیا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 35 رنز سے ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس آخری معرکے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پانچ اوورز میں 154 رنز بنائے۔ کپتان عبدالرزاق نے 17 گیندوں پر شاندار 65 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ سہیل تنویر 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے عمر اکمل نے میچ آف دی ٹورنامنٹ جب کہ عبدالرزاق نے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے 1992ء پہلی بار ہانگ کانگ سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا۔ پاکستان نے افتتاحی ٹورنامٹ کے علاوہ 1997ء، 2001ء اور 2002ء میں یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG