رسائی کے لنکس

حیدرآباد: ٹارگٹ کلنگ، تین دن میں 7 افراد ہلاک


حیدرآباد
حیدرآباد

پولیس ان واقعات سے متعلق تفتیش کررہی ہے، جیسے ہی کوئی سراغ ملا ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوجائے گا: ڈی پی او کا بیان

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کوہلاک کردیا ہے۔

حیدرآباد میں گزشتہ تین دنوں کے دوران فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے جسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ شاید کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ شروع ہوگئی ہے۔


پیر کو حیدرآباد کے علاقے مکی شاہ میں چیکنگ پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ تین دنوں میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات ہوگئی ہے ۔ واقعہ کے بعد شہرمیں خوف و حراس پھیل گیا اورتجارتی مراکز بند ہوگئے۔

ڈی پی او حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی کا کہنا ہے کہ پولیس ان واقعات سے متعلق تفتیش کررہی ہے، جیسے ہی کوئی سراغ ملا ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوجائے گا۔

اس سے قبل ہفتے کو حیدرچوک کے قریب محفل غوثیہ نامی دینی جماعت کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں3افرادجاں بحق اور3زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق انہیں نامعلوم افراد نے ان کے دفتر میں گھس کر ہلاک کیا۔

ہفتے کے بعد اتوار کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG