رسائی کے لنکس

بلیک بیری کامسئلہ حل ہونے کی توقع، بھارتی وزیر


بلیک بیری کامسئلہ حل ہونے کی توقع، بھارتی وزیر

بلیک بیری کامسئلہ حل ہونے کی توقع، بھارتی وزیر

بھارت نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ بلیک بیری فون بنانے والی کمپنی ”ریسرچ ان موشن“ کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق معاملات حل ہو جائیں گے۔

بھارت میں ٹیلی کام کے وزیر اَندی متھو راجہ (Andimuthu Raja) نے کہا ہے کہ ”مجھے اُمید ہے کہ یہ (مسئلہ) حل ہو جائے گا، ہم وقفے وقفے سے اس کا جائزہ لے رہے ہیں“۔

بھارتی حکام کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد بلیک بیری فون کی ای میل اور میسجنگ سروسزاپنے حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ بھارت نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی سکیورٹی ایجنسیوں کو بلیک بیری فونزسے بھیجے گئے پیغامات تک رسائی نا دی گئی تو بعض سروسز پر پابندی لگا دی جائے گی۔

بھارت کے وزیر داخلہ نے 30 اگست کو کہا تھا کہ ریسرچ ان موشن نے بھارتی حکام کو بلیک بیری سروسز کی نگرانی کے لیے کئی تجاویزپیش کی ہیں۔ حکام کا کہناتھا کہ وہ آئندہ 60 روز میں ان تجاویز کا جائزہ لیں گے۔

XS
SM
MD
LG