رسائی کے لنکس

بھارت۔ بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ


بھارت۔ بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ
بھارت۔ بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ

بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو محض 233 رنز پر آؤٹ کر دیا

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے بنگلہ دیش کو 233 رنز کے سکور پر آل آؤٹ کر دیا اور کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے بغیروکٹ کھوئے 69 رنز بنا لئے۔

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے میر پور میں شیر بنگلہ قومی اسٹیڈیم میں اتوار کے دن میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ا سے کافی مہنگا پڑا۔ بھارتی ٹیم کے تیز رفتار بولوں نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو پچ پر جمنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

بنگلہ دیش کے چوٹی کے بلے باز بھارتی گیند بازوں کی طوفانی بولنگ کا مقابلہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ صرف ایک کھلاڑی محموداللہ نے زندگی کا بہترین گیم کھیلتے ہوئے 96 رنز بناکر اپنی ٹیم کی عزت رکھ لی۔

آٹھویں نمبر کا یہ بلے باز چٹان کی مانند تنہا بھارتی حملوں کے سامنے ڈٹا رہا۔ آخر میں اس کا کوئی پارٹنر نہیں بچ سکا جس کی وجہ سے محموداللہ اپنی سینچری مکمل نہیں کر سکا۔ اس کے علاوہ صرف اشرفل نے 31 گیندوں میں 39 رنز بناکر دلکش بیٹینگ کی۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 66 رنز دے کر چار اور ظہیر خان نے 62 رنز دے کر تین وکٹ لئے۔ ان کے علاوہ پرگیان اوجھا نے دو اور ہربھجن سنگھ نے ایک وکٹ لئے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت پہلا ٹیسٹ 113 رنز سے جیت چکا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی اس نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

XS
SM
MD
LG