رسائی کے لنکس

بھارتی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج


بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک کے بجٹ خسارے سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً چھ فی صد اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً آٹھ فی صد اضافہ کرے گی۔ بھارت کا بجٹ خسارہ اس وقت 16 سال کی ریکارڈ سطح پر ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے جمعے کے روز کہا کہ اگر بھارت نے اپنی مالی صورتِ حال کا اچھا انتظام کیا تو وہ اگلے پانچ سالوں میں سماجی فلاح کے مزید پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنے کا اہل ہو سکے گا۔

تاہم حزبِ اختلاف کے سایست دانوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے افراطِ زر میں اضافہ ہو جائے گا، جو پہلے ہی بلند سطح پر ہے۔

حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے مظاہرے کیے ہیں اور اس ہفتے پارلیمان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

بھارت پٹرول، ڈیزل، قدرتی گیس اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں غریب عوام کو اعانت (سب سِڈی) دیتا ہے۔تاہم ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ اعانتیں ختم کی جانی چاہیئیں۔

ایک نجی تھنک ٹینک سے تعلق رکھنے والے ماہر پائی پاننڈیکر کا کہنا ہے کہ یہ اعانتیں حکومت کو مہنگی پڑ رہی ہیں، کیوں کہ ایندھن کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے لوگ اس کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG