رسائی کے لنکس

بھارت: مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، دو افراد ہلاک


شمال مشرقی بھارت میں کم ازکم دوافراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب پولیس نے مظاہریں کے ایک گروہ کو منشتر کرنے کے لیے ان پر گولی چلادی۔ مظاہرین حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی بےدخلی کی مہم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

پولیس کے ساتھ تصادم میں کم ازکم 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بدھ کے روز ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کے گولوں اور ہوائی فائرنگ کے بعد پھوٹ پڑا۔

مظاہرین بیرونی علاقوں سے آکر شہر کے گردو نواح میں غیر قانونی طورپر آباد ہونے والوں کی بے دخلی کی مہم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

پولیس کا کہناہے کہ مظاہرین نے پویس پر پتھراؤ کیا اور ان کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

حکومت کے خلاف اس مظاہرے میں پانچ ہزار کے لگ بھگ افراد شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG