رسائی کے لنکس

بھارت: پارلیمان میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا


بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے ایک ایسے مسؤدہٴ قانون کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پارلیمان میں خواتین کے کردار میں خصوصی طور پر اضافہ کیا جائے گا۔

من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے برابری کے حقوق کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پارلیمان اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں مخصوص کرنے کی جانب گام زن ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نے یہ باتیں نئی دہلی میں وومن لیڈرشپ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

دو ہفتے بعد قانون ساز بھارتی لوک سبھا میں ایک ایسا متنازع مسودہٴ قانون پیش کریں گے جس میں خواتین کے لیے 33 فی صد نشستیں مخصوص کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG