رسائی کے لنکس

بھارتی شہروں کی آبادی2030ء تک دوگنی ہوجائے گی


ممبئی
ممبئی

ماہرین کے ایک بین الاقوامی گروپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے شہروں میں رہنے والے لوگوں کی تعداد2030 تک تقریباً دوگنی ہوکر 60 کروڑ کے قریب ہوجائے گی، اور یہ صورتِ حال ‘شہری افراتفری’ سے بچنے کےلیے حکومت سے بہت زیادہ سرمایہ لگانے کا تقاضا کرتی ہے۔

میک کِنزی گلوبل انسٹی ٹیوٹ نے جمعرات کے روز جو رپورٹ جاری کی ہے اُس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں شہروں کی آبادی اس لیے بڑھ رہی ہے کہ لاکھوں لوگ اچھےاقتصادی مواقع کی تلاش شہروں میں منتقل ہورہے ہیں۔

گروپ نے کہا ہے کہ 20 سال کے اندر اندر بھارت میں68 شہر ایسے ہوں گے جن میں سے ہر ایک کی آبادی 10 لاکھ سے زیادہ ہوگی اور چھ شہر ایسے ہوں گے جن کی آبادی ایک کروڑ یا اس سے بھی زیادہ ہوگی۔

گروپ نے کہا ہے کہ شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئى آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے زیادہ موثر پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی موجودہ پالیسیوں کو جاری رکھا تو پینے کے پا نی اور بجلی کی فراہمی کی مانند بہت سی شہری سروسیں جلد ہی مکمل ناکامی کے مقام تک پہنچ سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG