رسائی کے لنکس

بالی وڈ اسٹارز کی جگمگاہٹ، ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ مکمل


بالی وڈ کے کچھ اسٹارز ایسے بھی ہیں جو ووٹ ڈالنے کے بجائے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے لئے امریکا چلے گئے اور اسی لئے تنقید کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔ لیکن کنگ خان شاہ رخ، جو ملک سے باہر تھے، خاص طور پر ووٹ ڈالنے بھارت واپس آئے اور ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا

بالی وڈ اسٹارز ووٹ کی طاقت کے ذریعے سسٹم بدلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے آج بھارتی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے جب ممبئی، یوپی اور دیگر حصوں میں جہاں جہاں ووٹنگ ہوئی، بالی وڈ سلیبریٹرز ووٹرز کی قطار میں سب سے آگے کھڑے نظر آئے۔

سی این این آئی بی این، این ڈی ٹی وی، ہندوستان ٹائمز اور دیگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ساوٴتھ کے سپر ہیرو رجنی کانت ووٹ ڈالنے میں بھی نمبر ون رہے اور پولنگ اسٹیشن پہنچنے والے پہلے ووٹر رہے۔

عامر خان، ان کی بیوی کرن راوٴ، ودیا بالن بھی سویرے سویرے ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں شامل تھے۔

عامرخان، جو سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی آگے آگے رہتے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا چاہئیے، کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے۔

بالی وڈ کے کچھ اسٹارز ایسے بھی ہیں جو ووٹ ڈالنے کے بجائے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے لئے امریکا چلے گئے اور اسی لئے تنقید کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔ لیکن، کنگ خان شاہ رخ جو ملک سے باہر تھے، خاص طور پر ووٹ ڈالنے بھارت واپس آئے، اور ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ماضی کی میگا ہیروئن ریکھا نے بھی پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا۔ لیکن، اپنی ٹریڈ مارک ’ساڑی‘ کے بجائے ٹریک سوٹ میں۔

رشی کپور جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور ’غیر حاضر‘ اسٹارز کے بارے میں سوالات پوچھے، جن کا سوال رشی نے یہ دیا کہ میں نے، میری بیوی نیتو کپور اور بیٹے رنبیر کپور نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے اور کسی کے بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

آج کے ووٹوں سے ڈریم گرل ہیما مالنی، شترو گھن سنہا اور کرن کھیر کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوگا۔ ان ستاروں نے خود بھی ووٹ ڈالے اور اپنے پرستاروں سے بھی اپیل کی کہ بھرپور انداز میں ووٹنگ کریں۔

ہیما کے شوہر اور بالی وڈ اسٹرنگ مین، دھرمیندر اور ان کے بیٹے سنی دیول نے ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ کی قومی ذمہ داری کے طور پر نبھانے میں بالی وڈ کی ’ینگ گنز‘ بھی پیچھے نہیں رہیں۔ سونم کپور، فرحان اختر اور ورون دھون جن کی آج سالگرہ بھی تھی، انہوں نے بھی روز و شور سے ووٹ ڈالا اور اپنے پرستاروں کو بھی ووٹنگ کا حق استعمال کرنے کی تلقین کی۔

جان ابراہم، شلپا شیٹھی، روینہ ٹنڈن، جوہی چاوٴلہ اور بہت سے دوسرے فلم اسٹارز نے جمہوری حق کو ووٹ کی صورت میں استعمال کیا وہیں کنال کیھمو یہ شکوہ کرتے نظر آئے کہ جس پولنگ اسٹیشن پر وہ 18سال کی عمر سے ووٹ ڈالتے آرہے ہیں، اس مرتبہ وہاں کی ووٹر لسٹ میں ان کا نام ہی شامل نہیں تھا۔ اسی لئے عملے نے انہیں ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا۔

آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے لئے مادھوری ڈکشت، ریتھک روشن، شبانہ اعظمی، جاوید اختر اور کئی دیگر ایکڑ ملک سے باہر ہیں اور اسی بات کو لے کر کافی لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب عوام کے لئے رول ماڈلز کا یہ حال ہے، تو عام آدمی بھی ووٹ ڈالنے کے لئے گھر سے نکلنے کی زحمت کیوں کرے گا۔
XS
SM
MD
LG