رسائی کے لنکس

بھارتی وزیر داخلہ 20 فروری کو پاکستان آئیں گے


بھارتی وزیر داخلہ چدم برم
بھارتی وزیر داخلہ چدم برم

بھارتی وزیر داخلہ چدم برم سارک وزراء کے اجلاس میں شرکت کے لیے 20فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ دورہ وہ ایک ایسے وقت پر کریں گے جب ممبئی حملوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا عمل معطل ہے جب کہ سرحد پر حال ہی میں فائرنگ کے تبادلوں کے باعث باہمی تعلقات میں کشیدگی بھی ہے۔

دونوں ملکوں نے فائرنگ کے تبادلوں میں اپنے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ سارک ممالک کے وزراء داخلہ کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا اور مبصرین کا خیال ہے کہ چدم برم کی پاکستان میں موجودگی دونوں حریف پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کئی بار بھارت کے ساتھ اچھے اور پر امن تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتا رہا ہے اور اس کا اعادہ صدر زرداری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی کیا۔

لیکن صدر نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی عدالت میں ممبئی حملوں کے ملزمان پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور حکومتی عہدے داروں نے بھارت کویقین دلایا ہے کہ واقعے کے ذمے داران کے خلاف قرار واقعی کارروائی کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG