رسائی کے لنکس

ٹی20میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد ٹیم شدید تنقید کا نشانہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تین کھلاڑی ایسے ہیں جو بین الاقوامی معیار پر پورے نہیں اُترتے، ٹوینٹی20کرکٹ تو دور کی بات ہے، اور یہ کہ آٹھ کھلاڑیوں کا وزن بڑھ گیا ہے

ناقص کارکردگی کے سبب، ٹوینٹی 20عالمی کپ سے قبل از وقت باہر ہوجانے کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم شدید تنقید کے نشانے پر ہے اور سابق کرکٹروں سمیت ٹیم کے کوچ، گیری کرسٹن نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اُنھوں نے اِس سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جسے وہ کرکٹ کنٹرول بورڈ کو سونپنے والے ہیں، جس میں اُنھوں نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ کے کھلاڑیوں کا وزن بڑھ گیا ہے، وہ اَن فِٹ ہیں اور ضابطہٴ اخلاق کی پابندی نہیں کرتے۔

اُنھوں نے اِس سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین کھلاڑی ایسے ہیں جو بین الاقوامی معیار پر پورے نہیں اُترتے، ٹوینٹی20کرکٹ تو دور کی بات ہے، اور یہ کہ آٹھ کھلاڑیوں کا وزن بڑھ گیا ہے۔

گیری کرسٹن نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں اگر اُن پر جرمانہ نہ کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو وہ اِس بارے میں خود بھارتی کرکٹ بورڈ کو لکھیں گے۔

کوچ کے بقول، ٹیم کے کچھ ارکان عیش و عشرت کو ترجیح دیتے ہیں اور ٹیم کی شکست میں اُن کی حرکتوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وقت پڑنے پر وہ اُن کے نام بھی بتائے جا سکتے ہیں۔

اُدھر، بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان راجیو شُکلا نے ایسی کسی بھی رپورٹ کے ملنے کی تردید کی ہے، جب کہ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ کبھی کبھار ٹیم کی کارکردگی ناقص ہو جاتی ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG