رسائی کے لنکس

لندن شہر کا نیا ویب ایڈریس : ڈاٹ لندن


انٹرنیٹ ریگولیٹرزکی جانب سے لندن کے لیے مخصوص ڈومین (ڈاٹ لندن ) کی منظوری ملنے کےبعد مرکزی لندن میں واقع سٹی ہال کو سرخ رنگ کی بتیوں سےروشن کیا گیا ۔

انٹرنیٹ اب بدل رہا ہے اور ویب ایڈریس کے لیے نئےاعلی درجے کےڈومینزدستیاب ہوتے جارہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلد ہی لندن نیا ٹاپ لیول ’سٹی ڈومین‘ حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن جائےگا ۔

لندن دنیا کا ایک معروف شہر ہے جو کاروبار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تخلیقی صلاحیتوں، تعلیم اور سیاحت کے لیے ایک متحرک مرکز مانا جاتا ہے جمعہ کی شب انٹرنیٹ ریگولیٹرزکی جانب سے لندن کے لیے مخصوص ڈومین (ڈاٹ لندن ) کی منظوری ملنے کےبعد مرکزی لندن میں واقع سٹی ہال کو سرخ رنگ کی بتیوں سےروشن کیا گیا ۔

لندن سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں، کاروباری ادارے اور تنظیمیں آن لائن دنیا میں تیس برسوں سے ویب ایڈریس میں استعمال ہونے والے ڈومینزمثلا 'ڈاٹ کام' اور ' ڈاٹ یوکے' (برطانیہ) کے بجائے اپنے ویب ایڈریس کے آخر میں ' ڈاٹ لندن' (بطورلاحقہ) رجسٹر کرواسکیں گی ۔

’مائی ڈاٹ لندن‘ ویب سائٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ انٹرنیٹ کے نظام کو کنٹرول کرنے والی امریکی تنظیم 'انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمزاینڈ نمبرز' سےاعلیٰ درجے کے ڈومین کی منظوری حاصل کرنے کے بعد دارالحکومت کے ہزاروں کاروباری ادارے اور ثقافتی ویب سائٹس ڈاٹ لندن کا ویب ایڈریس حاصل کرنے کے لیے تیزی دکھائیں گی جبکہ تقریباً بیس ہزار کاروباری اداروں نے پہلے سے ہی ڈاٹ لندن کے ویب ایڈریس میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

دارالحکومت سے وابستہ اداروں، کمیونٹیز، برانڈز وغیرہ کو سال 2014 سے سرکاری سطح پرویب سائٹس کےعنوان کےاختتام پر ڈاٹ لندن کا لاحقہ استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نظام کی دیکھ بھال کا ادارہ (آئی سی اے این این) ویب ایڈریس میں استعمال ہونے والے 22 لاحقوں مثلا 'ڈاٹ او آر جی' اور' ڈاٹ نیٹ 'وغیرہ کی تعداد کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور جلد ہی نیویارک، برلن، ویانا اور پیرس شہر کے لیے بھی ٹاپ لیول سٹی ڈومین کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی درجےکے ویب ڈومینز کوآئندہ برس موسم بہارتک فروخت کےلیے پیش کیا جائےگا جبکہ ڈاٹ لندن کو بطور ویب ایڈریس جولائی تک استعمال کیا جاسکے گا۔

ابتدائی چند ماہ لندن سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کے ویب نام کے ساتھ ڈاٹ لندن رجسٹر کروانے کے لیےمخصوص ہوں گے جس کے بعد ڈاٹ لندن کوعام لوگوں میں نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔

اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ویب ایڈریس کو ڈاٹ لندن سے تبدیل کرنے کی فیس کم از کم بیس پونڈ وصول کی جاسکتی ہے جس کی ہر سال ایک انتہائی کم فیس کےعوض تجدید کروائی جا سکے گا ۔

ویب ایڈریس میں 'مئیر ڈاٹ لندن ' کا لاحقہ صرف حکومتی اداروں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

لندن کے مئیر بورس جانسن نے کہا کہ ’’ویب ایڈریس کے لیے ڈاٹ لندن کا لاحقہ اختیار کرنے سے بہت سی آرگنائزیشن اس قابل ہو جائیں گی کہ وہ شہر کی عالمی طاقتور برانڈ کے ساتھ مل کر کام کر سکیں‘‘۔
XS
SM
MD
LG