رسائی کے لنکس

ایران کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکہ کی تنقید


ایران کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکہ کی تنقید
ایران کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکہ کی تنقید

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کا انسانی حقوق کی صورتِ حال کا ریکارڈ بُرا ہے، اور مزید خراب ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہٴ خارجہ نے انسانی حقوق کے بارے میں 2009ء کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘ایران کا انسانی حقوق کا ریکارڈ ناقص تھا اور سال 2009ء کے دوران، خاص طور پر جون میں متنازع صدارتی انتخاب کے بعد، مزید خراب ہو گیا۔’

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے انتخاب پر ہزاروں لاکھوں لوگوں نے تہران کی سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا تھا۔

رپورٹ میں اُن احتجاجی مظاہروں کو تشدد آمیز طریقے سے کچل دیے جانے پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی سیکیورٹی فورسز کم سے کم 37ہلاکتوں کی ذمہ دار ہیں اور یہ کہ سیکیورٹی فورسز نے سیاسی محرکات کی بنا پر لوگوں کو اذیتیں دینے، زدو کوب کرنے اور جنسی تشدد سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔

انسانی حقوق کی کچھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں پکڑ دھکڑ کی مہم کے دوران 300 کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG