رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری عزائم پر امریکہ کی نکتہ چینی


ایران کے جوہری عزائم پر امریکہ کی نکتہ چینی
ایران کے جوہری عزائم پر امریکہ کی نکتہ چینی

امریکہ کے وزیر توانائی اسٹیون چو نے پیر کے روز ایران کی جوہری سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی ملک ٹال مٹول، فریب اور انکار کا مرتکب ہورہاہے۔

ایران نے یورینیم افزودگی کی اپنی کچھ سرگرمیاں زیر زمین پناگاہ میں منتقل کردی ہیں۔ مغربی ممالک کو اندیشہ ہے کہ اس کا یہ اقدام جوہری ہتھیار کا مرکزی حصہ بنانے کی جانب پہلے قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔

لیکن ایران کے نائب صدر فریدون عباسی دیوانی نے مغربی ممالک پر ایران کے جوہری پروگرام کی دشمنی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ اقدام اپنے پروگرام کو بیرونی جارحیت سے محفوظ بنانے کے لیے کیا ہے۔

اس ہفتے کے دوران ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے ایران کے جوہری عزائم کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔

بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کے لیے امریکی سفارت کار گلین ڈیویز نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہا تھا کہ ایران ، اپنی جوہری سرگرمیاں معطل کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطالبوں کے باوجود حساس نوعیت کاکام جاری رکھ کر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے گریز کررہاہے۔انہوں نے یہ بیان جنیوا میں گورنرننگ بورڈ کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران دیا۔

جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد اور بجلی کی پیداوار کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG