رسائی کے لنکس

تہران میں یورپی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے


تہران میں یورپی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے
تہران میں یورپی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے

ایران میں قدامت پرست طلبا نے ایران کے بارے میں یورپ کی پالیسیوں پر اپنی برہمی کے اظہار کے لیے تہران میں کئى یورپی ملکوں کے سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کیے ہیں۔

طلبا نے منگل کے روز فرانس اور اٹلی کے سفارت خانوں کے باہر جمع ہوکر عمارتوں پر انڈے پھینکے اور فرانس کے صدر نکولا سار کوزی اور اٹلی کے وزیرِ اعظم سِلوِیو برلَس کونی کے خلاف نعرے لگائے۔

خبر رساں ایجنسی فارس کا کہنا ہے کہ قدامت پرست طلبا نے ایران سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اٹلی اور فرانس کے ساتھ تعلقات کے درجوں کو پست کردے۔

یورپ کے ان دونوں ملکوں نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورینیم کو مزید افزودہ کرنے کا فیصلہ کرنے پر ایرانی قیادت کے خلاف زیادہ سخت پابندیا عائد کرے۔

XS
SM
MD
LG