رسائی کے لنکس

ایران: حکومت ٕمخالف ریلیاں، 40 افراد گرفتار


ایران: حکومت ٕمخالف ریلیاں، 40 افراد گرفتار
ایران: حکومت ٕمخالف ریلیاں، 40 افراد گرفتار


ایرانی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے 40 سے زیادہ افراد کو دسمبر میں حکومت کے خلاف کی جانے والی ان ریلیوں میں حصہ لینے کی بنا پر گرفتار کر لیا ہے جو بعد میں پرتشدد ہو گئی تھیں ۔

عہدے داروں نے کہاہے کہ مشتبہ افراد یوم عاشورہ پر ہونےو الے مظاہروں میں ملوث تھے ۔

پولیس مطلوب افراد کی تصاویر شائع کرنے اور عام لوگوں سے ان کی شناخت میں مدد لینے کے بعد ان مشتبہ افراد تک پہنچی تھی ۔

یوم عاشور پر گرفتار ہونےو الے پانچ افراد نے پیر کے رو ز تہران میں مقدمے کا سامنا کیا ۔ مشتبہ افراد پر، محاریبہ ، کا الزام عائد کیا ہے جو ایک اسلامی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے خدا کے خلاف جنگ کرنا۔ اگر وہ افراد مجرم پائے گئے تو انہیں سائے موت ہو سکتی ہے ۔

سیکورٹی فورس اور حزب اختلاف کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کےبعد شروع ہونے والے مظاہروں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG