ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قصبے کوبانی پر قبضے کے لیے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن یہاں موجود کرد ملیشیا کی طرف سے انھیں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ کردوں کی مدد کے لیے عراق کرد فورسز (پیش مرگہ) بھی شام کے اس قصبے کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔