رسائی کے لنکس

عراق: ریفائنری پر حملہ، چار کارکن ہلاک، ریفائنری بند


عراق: ریفائنری پر حملہ، چار کارکن ہلاک، ریفائنری بند
عراق: ریفائنری پر حملہ، چار کارکن ہلاک، ریفائنری بند

عراقی عہدے داروں نے کہاہے کہ ہفتے کے روز مسلح افراد نے ملک کی سب سے بڑی ریفائنری پر حملہ کیا جس سے چار کارکن ہلاک ہوگئے اور ریفائنری کو بند کرنا پڑا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ مسلح افراد نے بغداد کے شمال میں بیجی کے قصبے میں واقع ریفائنری میں لوگوں پر گولیاں برسائیں اور بم نصب کیے جس سے ریفائنری میں آگ لگ گئی ۔

حملہ آوروں نے جس ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے ، اس کی پیداواری استعداد ڈیڑھ لاکھ بیرل روزانہ ہے۔

ہفتے ہی کے روز ملک کے جنوب میں واقع ایک اور ریفائنری آتش زدگی کی وجہ سے بند کردی گئی ۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کی وجہ تکنیکی خرابی تھی نہ کہ کوئی حملہ۔

بیجی میں واقع آئل ریفائنری عراق کی بڑی ریفائنریز میں شمار کی جاتی ہے۔ ملک میں تیل کی روزانہ پیداوار پانچ لاکھ بیرل سے زیادہ ہے،جب کہ بیجی کی ریفائنری ڈیڑھ لاکھ بیرل تیل مہیا کرتی ہے۔

عراق میں عمومی طورپر ماضی کے مقابلے میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ لیکن عسکریت پسند اب بھی تقریباً روزانہ ہی بم دھماکوں اور فائرنگ کی کارروائیاں کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG