رسائی کے لنکس

اسرائیلی فضائیہ کے مطابق اس نے جہادی تنظیم کے ایک 22 سالہ رکن احمد سعد کو نشانہ بنایا جس نے گزشتہ جمعرات کو جنوبی اسرائیلی شہر اشکلون پر پانچ راکٹ داغے تھے۔

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے اس کے ملک پر راکٹ داغنے والے فلسطینی شدت پسند پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کے مطابق اس نے جہادی تنظیم کے ایک 22 سالہ رکن احمد سعد کو نشانہ بنایا جس نے گزشتہ جمعرات کو جنوبی اسرائیلی شہر اشکلون پر پانچ راکٹ داغے تھے۔

حکام کے مطابق ان راکٹوں کو میزائلوں کے دفاعی نظام کے ذریعے راستے ہی میں روک لیا گیا تھا۔ فوج نے احمد سعد کو اسرائیل پر بڑے حملے کی منصوبہ سازی پر موردالزام ٹھہرایا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اسلامی جہاد نے سعد پر اتوار کو ہونے والے حملے کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں سعد شدید زخمی ہوگیا جب کہ وہاں موجود ایک 12 سالہ لڑلے کو معمولی زخم آئے۔
XS
SM
MD
LG