رسائی کے لنکس

فلسطینوں پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، مزید دو ہلاکتیں


طبی کارکنوں کا کہناہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں پیر کے روز مزید دو فلسطینی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل نے یہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اپنے علاقے میں راکٹ داغے جانے کے بعد کیا تھا۔

فلسطینی عہدے داروں نے کہاہے کہ فضائی حملے سے سے کم ازکم 25 افراد زخمی ہوئے۔ ایک دوسرے کو سبق سکھانے کی غرض سےچار روز سے جاری ان پرتشدد حملوں میں اب تک ایک 12 سالہ لڑکے سمیت 20 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد میں سے دو عسکریت پسند تھے۔

جنوبی اسرائیل پر حالیہ راکٹ حملوں کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم اسلام جہاد نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غزہ کی پٹی پر سربراقتدار جماعت حماس نے اس حملوں کو اسرائیلی قبضے کے خلاف حقیقت پسندانہ مزاحمت قرار دیا ہے۔

جمعے کے دن سے جنوبی اسرائیل پر ایک سوسے زیادہ راکٹ داغے جاچکے ہیں ۔ اسرائیل نے متاثرہ علاقے میں پیر کو دوسرے روز بھی حفاظتی اقدام کے طورپر اسکول بندرکھے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہاہے کہ جب تک ضروری ہوا، فضائی حملے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو ہدف بنانے والے اس کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔

فلسطینی عہدے داروں کا کہناہے کہ مصر حالات کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں کررہاہے جیسا کہ حالیہ برسوں میں ایسے ہی واقعات کے بعد اس نے کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG