رسائی کے لنکس

اسرائیل:عسکریت پسندوں کے راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک


اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی عسکریت پسندوں کے داغے گئے ایک راکٹ سے جنوبی اسرائیل میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ جنوری 2009ء سے، جس سے اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائی بند کی ہے، یہ ایسے حملے میں ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ جمعرات کے روز غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیل کی ایک زرعی کمیونٹی میں گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کا ایک زرعی کارکن ہلاک ہوگیا۔یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن امن کی کوششوں کے فروغ سے متعلق ایک علاقائی دورے کے سلسلے میں غزہ کے ایک مختصر دورے پر تھیں۔

ایک غیر معروف عسکریت پسند گروپ نے، جو خود کو انصار السنہ کہتا ہے ، اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسرائیل نے ، اپنی کمیونٹیز پر برسوں سے جاری راکٹ حملوں کو روکنے کی کوشش میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف جو دسمبر 2008ء سے جنوری 2009ء تک غزہ پر حکمران تھے، تین ہفتوں پر محیط ایک فوجی کارروائی کی تھی۔

اس کے بعد سے غزہ سے راکٹ حملوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن یہ حملے گاہے گاہے ہوتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل نے جوابی کارروائی کے طورپر غزہ کے عسکریت پسندوں ، سمگلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی سرنگوں اور ہتھیارتیار کرنے کی مشتبہ تنصیبات پرفضائی حملے کیے ہیں۔



XS
SM
MD
LG