رسائی کے لنکس

لاپتا تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد: اسرائیلی میڈیا


رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ إِن نوجوانوں کی لاشیں ہالہل نامی گاؤں کے قریب برآمد ہوئیں، جو اُس مقام کے قریب ہی واقع ہے جہاں سے وہ لاپتا ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلامتی افواج کو لاپتا ہونے والے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، جو گذشتہ ماہ مغربی کنارے سے غائب ہوگئے تھے۔


رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ پیر کی شام ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

اسرائیل اِن نوجوانوں کے اغوا کا ذمہ وار حماس کو قرار دیتا رہا ہے، اور بڑے پیمانے پر تلاش کے کام کے دوران حماس کے سینکڑوں ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ حماس اِن نوجوانوں کے لاپتا ہونے کے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہے۔

یہ تین اسرائیلی نوجوان 12 جون کو اریحہ کے قریب اپنے اسکول سے گھر آتے ہوئے گم ہوگئے تھے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ إِن نوجوانوں کی لاشیں ہالہل نامی گاؤں کے قریب برآمد ہوئیں، جو اُس مقام کے قریب ہی واقع ہے جہاں سے وہ لاپتا ہوئے تھے۔

نوجوانوں کے لاپتا ہونے کے بعد، اسرائیل فلسطینی تناؤ میں اضافہ آیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس حماس کے ساتھ اتحادی حکومت کی تشکیل کے معاملے کو ختم کریں۔

XS
SM
MD
LG