رسائی کے لنکس

اٹلی: اسکول بس پربم حملے کے شبے میں گرفتاری


اٹلی میں عہدے داروں نے کہاہے کہ انہوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر مئی میں ایک سکول بس پر بم سے حملہ کرنے کا شبہ ہے۔ اس حملے میں ایک 16 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی تھی۔

اٹلی کے پراسیکیوٹر نے جمعرات کو کہا کہ پولیس نے ایک 68 سالہ شخص کو ساحلی قصبے برینڈیسی میں ایک سکول بس پر بم سے حملہ کرنے کے شبے میں پکڑا ہے۔

اٹلی کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا اقرار کرلیا۔

ایک ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے باہر ہونے والے اس دھماکے میں طالب علموں سمیت کم ازکم چھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔

حکام کا کہناہے کہ گرفتار شخص نے حملہ کرنے کا جو وجہ بتائی ہے، وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG