رسائی کے لنکس

کراچی : ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھماکے کی کوشش ناکام


کراچی : ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھماکے کی کوشش ناکام
کراچی : ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھماکے کی کوشش ناکام

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آبادمیں بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈکراس کے دفتر کے باہرایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔

کراچی پولیس کے سربراہ اقبال محمود نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کی صبح گیارہ بجے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد یہ دھماکا خیز مواد ریڈ کراس کے دفتر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے ۔

اُنھوں نے بتایا کہ قریب سے گزرنے والے ایک پولیس عہدیدار نے بم کو ناکار ہ بنا دیا ۔اقبال محمود کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل بھی کراچی کے جناح ہسپتال میں بھی دھماکے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا ۔

XS
SM
MD
LG