رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

فوج کے سربراہ نے وزیر اعظم کو اہم دفاعی امور پر اور سرحدوں کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے تیار کی جانے والی قومی سلامتی پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔

فوج کے سربراہ نے وزیر اعظم کو اہم دفاعی امور پر اور سرحدوں کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد حکومت نے قومی سلامتی پالیسی کی تیاری شروع کر رکھی ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومتوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کہہ چکے ہیں کہ نئی سلامتی پالیسی رواں ماہ کے اواخر تک وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دیں گے۔
XS
SM
MD
LG