رسائی کے لنکس

کوریائی خطے میں بحران، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

کوریائی خطے میں بحران، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
کوریائی خطے میں بحران، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ پیر یا منگل کو مغربی سرحد کے قریب ایک جزیرے پر اصل گولے بارود سے ہر صورت میں مشقیں کریں گے۔ اسی جزیرے پر 23نومبر کو اسی طرح کی مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے یہاں جوابی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں چار جنوبی کوریائی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

جنوبی کوریا کی طرف سے اصلی گولے بارود کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے اورشمالی کوریا کی جانب سے جوابی کارروائی کرنے کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ ہنگامی اجلاس روس کی درخواست پر بلایا گیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کو کشیدگی میں اضافہ کرنے سے باز رکھا جاسکے اوربحران کے حل کے لئے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ پیر یا منگل کو مغربی سرحد کے قریب ایک جزیرے پر اصل گولے بارود سے ہر صورت میں مشقیں کریں گے۔ اسی جزیرے پر 23نومبر کو اسی طرح کی مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے یہاں جوابی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں چار جنوبی کوریائی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

جنوبی کوریا کا دعویٰ ہے کہ یہ مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں مگر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ایسی مشقوں سے صورتحال مذید خراب ہو گی۔

اقوام متحدہ کے لئے امریکہ کے سابق سفیر بل رچرڈسن کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی حالیہ بات چیت کے بعد صورتحال میں بہتری لانے کی طرف کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ پیانگ یانگ سے امریکی ٹیلی ویژن سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں رچرڈسن نے بتایا کہ اتوار کو جس فوجی جنرل سے ان کی ملاقات ہوئی ہے وہ شمالی اور جنوبی کوریا کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز سے متفق نظر آئے۔

رچرڈسن اب امریکی ریاست نیو میکسیکو کے گورنر ہیں اور ان دنوں کوریائی خطے میں کشیدگی کم کرانے کی کوششوں کی غرض سے چار روزہ ذاتی دورے پر پیانگ یانگ میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کی شمالی کوریا کے جنرل پاک رم سو امریکہ اور دونوں ممالک کے نمائیندوں پر مشتعمل ایک کمشن قائم کرنے کی تجویزپر بھی کسی حد تک کھلا ذہن رکھتے ہیں جس کا مقصد سمندری حدود سے متعلق تنازعات سے نمٹنا ہوگا۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یون ہیپ نے سرکاری حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے متنازعہ سرحد پر آرٹلری یونٹوں کی تیاری میں اضافہ کر دیا ہے۔

سابق امریکی سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کی سلامتی کونسل کو خطے میں بحران سے متعلق سخت بیان دینا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG