رسائی کے لنکس

لاہور: ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری


لاہور: ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری
لاہور: ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری

لاہور میں مہندم ہونے والی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں بدھ کے روز بھی جاری ہیں اور کارکنوں نے ایک اور نوجوان کو زندہ نکال لیا۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی لوگ موجود ہیں جب کہ بدھ کی صبح ایک لاش بھی نکالی گئی۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

امدادی کارروائیوں میں مصروف ایک سرکاری ادارے کے عہدیدار ڈاکٹر احمد رضا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کے کارکنان انتہائی احتیاط سے ملبہ ہٹارہے ہیں تاکہ اگر کوئی زندہ شخص یہاں موجود ہو تو اسے نقصان نہ پہنچے کیونکہ ان کی ترجیح پھنسے ہوئے زندہ افراد کو بحفاظت نکالنا ہے۔

گنجان آباد رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم اس فیکٹری میں مویشیوں کے لیے ٹیکے تیار کیے جاتے تھے۔

لاہور انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس فیکٹری کو تین بار بند کرایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔

XS
SM
MD
LG