رسائی کے لنکس

دلائی لاما کا آئندہ سال سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے پر غور


دلائی لاما کا آئندہ سال سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے پر غور
دلائی لاما کا آئندہ سال سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے پر غور

بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے کہا ہے کہ وہ تبتی جلا وطن تحریک کے سربراہ کے طور پر سیاسی ذمہ داریوں سے آئندہ سال کسی وقت الگ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ دلائی لاما کے ایک قریبی ساتھی نے منگل کو اُن کے اس بیان کی تصدیق کی جو اُنھوں نے بھارت میں نشر ہونے والے ایک حالیہ انٹرویو میں دیا تھا۔

دلائی لامانے کہا ہے کہ وہ تبتی جلاوطن پارلیمنٹ کے مارچ کے مہینے میں ہونے والے اجلاس میں اپنے اس ارادے پر بات چیت کرناچاہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ 2001ء میں جب سے اِن کی تحریک نے انھیں اپنا سیاسی رہنماء منتخب کیا وہ نیم ریٹائرمنٹ کی حالت میں ہی ہیں۔

دلائی لاما کے قریبی ساتھی Tenzin Taklha نے زور دے کر کہا کہ ریٹائرمنٹ صرف سیاسی سرگرمیوں تک محدود ہوگی۔ اُنھوں نے کہا کہ نوبل امن انعام یافتہ روحانی پیشواء تبت کے لوگوں کے روحانی پیشواء کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG