رسائی کے لنکس

قذافی کی تقریر کے دوران نیٹو کا فضائی حملہ


قذافی کی تقریر کے دوران نیٹو کا فضائی حملہ
قذافی کی تقریر کے دوران نیٹو کا فضائی حملہ

لیبیا نے کہا ہے کہ نیٹو فضائیہ نے ہفتے کی صبح سرکاری نشریاتی دفاتر کے قریب اس وقت بمباری کی جب صدر معمر قذافی قوم سے خطاب کے لیے وہاں موجود تھے۔

لیبیائی حکومت کے مطابق بمباری یہ ظاہر کرتی ہے کہ اتحادی افواج خاص طور پر مسٹر قذافی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

اپنے ڈیڑھ گھنٹے کے ٹی وی خطاب میں لیبیائی رہنما نے ایک بار پھر کہا کہ وہ اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔ مسٹر قذافی نے لیبیا پر فضائی حملے کرنے والے نیٹو ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے تنازع کو ختم اور بمباری کو روکنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی۔

لیبیا میں جاری جھگڑے اس کی سرحد کے باہر تک پہنچ گئے ہیں اور جمعہ کو معمر قذافی کی وفادار فوجوں کی تیونس کی افواج سے اس وقت جھڑپ ہوگئی جب وہ باغیوں کا پیچھا کرتے ہوئے سرحد پار کرگئے۔

اس واقعے پر تیونس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے سفیر کو بلا کر احتجاج کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG