رسائی کے لنکس

مڈغاسکر میں طاعون کی وبا کا خطرہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دارالحکومت میں اب تک صرف دو کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے لیکن "گنجان آبادی اور صحت عامہ کے ناقص نظام کی وجہ سے یہاں یہ وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔"

عالمی ادارہ صحت "ڈبلیو ایچ او" نے مڈغاسکر میں طاعون کی وبا پھیلنے کی اطلاع دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے یہ بیماری تیزی سے دارالحکومت انٹاناناریو تک پھیل سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک طاعون کے 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 40 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

ادارے کے مطابق انٹاناناریو میں اب تک صرف دو کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے لیکن "گنجان آبادی اور صحت عامہ کے ناقص نظام کی وجہ سے یہاں یہ وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔"

مڈغاسکر میں طاعون کا حالیہ پہلا کیس 31 اگست کو سواماھاتامانا نامی گاؤں سے رپورٹ ہوا۔

طاعون کا جرثومہ خون نوش طفیلیات کے جیسے کہ پسو یا کھٹمل کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے لیکن اس میں ماحول کا بھی عمل دخل ہوتا ہے اگر کہیں یہ جرثومے ہوں تو ہوا کے ذریعے بھی وہ انسان کے سانس کے راستے اس کے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حکومت اور ریڈ کراس سمیت دیگر صحت کے ادارے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ لوگوں کے لیے حفاظتی آلات، کیڑے مار اور اینٹی بائیوٹک ادویات متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔

تاحال عالمی ادارہ صحت نے اس ملک کے لیے سفری یا تجارتی پابندیوں کی بابت کچھ نہیں کہا ہے۔

XS
SM
MD
LG