رسائی کے لنکس

پاکستانی ہیروئن کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ پر ملا جلا ردعمل


رادھیکا راوٴ اور ونے سپرو کی ڈائریکٹ کردہ ’صنم تیری قسم‘ میں تامل اداکار ہرش وردھن رانے نے ماورا کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔ ہرش وردھن کی بھی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔ ’صنم تیری قسم‘ کی کہانی ہالی وڈ کی فلم ’اے واک ٹو ری ممبر‘ سے مماثلت رکھتی ہے جودراصل ایک ’لو ٹرا ئی اینگل‘ ہے

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اوروی جے ماورا حسین کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’صنم تیری قسم‘ باکس آفس پر دھوم تو نہ مچا سکی، لیکن فلم کو شائقین نے یکسر مسترد بھی نہیں کیا۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ نے تجارتی تجزیہ کار، ترون آدرش کے حوالے سے بتایا کہ ’صنم تیری قسم‘ کے پہلے دن کی کمائی ایک کروڑ 25لاکھ روپے رہی۔

بھارتی میڈیا اور فلمی پنڈتوں نے فلم میں ماورا حسین کی اداکاری کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کی۔

’صنم تیری قسم‘ کو باکس آفس پر سنی دیول کی سپر ہٹ فلم ’گھائل‘ کے سیکوئل ’گھائل ونس اگین‘ سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔

رادھیکا راوٴ اور ونے سپرو کی ڈائریکٹ کردہ ’صنم تیری قسم‘ میں تامل اداکار ہرش وردھن رانے نے ماورا کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔

ہرش وردھن کی بھی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔

’صنم تیری قسم‘ کی کہانی ہالی وڈ کی فلم ’اے واک ٹو ری ممبر‘ سے مماثلت رکھتی ہے جو دراصل ایک ’لو ٹرائی اینگل‘ ہے۔

سارو یعنی ماورا حسین اور اندر یعنی ہرش وردھن ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں۔ اندر، سارو کو ایک بورنگ لڑکی سے ماڈرن ہپ ہاپ لڑکی بننے میں مدد دیتا ہے۔

اس دوران اندر اور سارو ایک دوسرے کے دوست بن جاتے ہیں اور اندر سارو سے محبت کرنے لگتا ہے، لیکن سارو اپنے ایک کو لیگ سے محبت کرتی ہے۔

مختلف اتار چڑھاوٴ کے بعد بالآخرسارو، اندر کی محبت کا احساس کرتے ہوئے اس کی طرف لوٹ آتی ہے۔

’صنم تیری قسم‘ کا گانا ’تو کھینچ میری فوٹو۔۔۔‘ نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور میوزک چارٹس کے ابتدائی نمبروں میں جگہ پا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG