رسائی کے لنکس

شہرہٴ آفاق ایکٹر میکارتھر انتقال کرگئے


شہرہٴ آفاق ایکٹر میکارتھر انتقال کرگئے
شہرہٴ آفاق ایکٹر میکارتھر انتقال کرگئے

ایکٹر جیمز میکارتھر جنھوں نےایک طویل عرصے تک ٹیلی ویژن کی مقبول سیریز Hawaii Five-O میں سراغ رساں ‘ڈینو’ کا کردار ادا کیا 72برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ایکٹرجیمز میکارتھر جنھوں نےایک طویل عرصےتک ٹیلی ویژن کی مقبول سیریزHawaii Five-O میں سراغ رساں ‘ڈینو’ کا کردار ادا کیا 72برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اُن کے موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

میکارتھر، شو بزنس کی دو شہرہٴ آفاق شخصیات، ڈراما نویس چارلز میکارتھر اور ایکٹریس ہیلن ہیئس کے صاحبزادے تھے۔

میکارتھر نے ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور کے لائیو ڈراموں میں اسٹیج پر اور والٹ ڈزنی کی فلموں KidnappedاورSwiss Family Robinsonمیں اپنی اداکاری کےجوہر دکھائے۔

لیکن 1968ء میں بننے والی ٹیلی ویژن سیریز Hawaii Five-Oنے میکارتھر کو اُن لاکھوں گھرانوں میں اسٹار بنا دیا جو اِس ہفتہ وار سیریز کو دیکھا کرتے تھے۔

ہونولولو کے بارے میں اِس سیریز میں اُنھوں نے 1979ء تک سراغ رساں ڈینی ولیمز کا کردار ادا کیا جسے Dannoکے نام سے شہرت ملی۔

اِس سیریز کی بہت سی قسطوں کے اختتام پر اُن کے ساتھی سراغ رساں ایک جملے کا استعمال کرتے تھے، وہ تھا اُن کے ساتھی سراغ رساں Book ‘em Dannoجو 1960اور 70کی دہائیوں میں پورے ملک کا مقبول جملہ بن گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG