رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا میں ری پبلیکن امیدوارانتخابی دوڑمیں پیچھے: جائزہ رپورٹ


کیلی فورنیا میں ری پبلیکن امیدوارانتخابی دوڑمیں پیچھے: جائزہ رپورٹ
کیلی فورنیا میں ری پبلیکن امیدوارانتخابی دوڑمیں پیچھے: جائزہ رپورٹ

تازہ ترین سروے كےمطابق میگ وِٹ مین ڈیموكریٹك پارٹی كے امید وار جیری براوٴن سے 52کے مقابلے میں 39فی صد كے ساتھ13 پوائنٹس پیچھےہیں

امریكی ریاست كیلی فورنیا2010ء كےوسط مدتی انتخابات میں كئی وجوہات كی بنا پر اِس وقت امریکہ بھر کی خبروں میں نمایاں ہے۔

اِن میں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ گورنر كے عہدے كے لیے ری پبلیكن پارٹی كی امید وار میگ وِٹ مین، اب تک اپنی انتخابی مہم پر امریكہ میں كسی بھی امید وار كے مقابلے میں سب سے زیادہ رقم خرچ كر چكی ہیں۔ ریاست كیلی فورنیا میں بے روزگاری كی شرح 12 فیصد ہے جو پورے ملك كی اوسط شرح تقریباً 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ ملك كی اُن اِكا دكا ریاستوں میں سے ہے جہاں سفید فام امریكی اقلیت میں ہیں اور ہسپانوی تاركینِ وطن یہاں كی اكثریتی آبادی ہیں، جو اپنے نمائندے كا انتخاب یہ مدِ نظر ركھ كر كریں گے كہ وہ غیر قانونی طور پر یہاں آ باد تاركین وطن كے مستقبل كے بارے میں كیا فیصله كرنا چاہتے ہیں۔


شیری بےبیچ كا تعلق یونیورسٹی آف سدرن كیلی فورنیا كے سكول آف پالیسی سے ہے۔ وہ كہتی ہیں كہ ہسپانوی زیادہ تر غیر قانونی طور پر سرحد پار كر كے امریكہ میں داخل ہوتے ہیں اِس لیے وہ امیگریشن كے قانون كو نرم كرنے كے خلاف سوچ ركھنے والے كسی امیدوار كو وٹ نہیں دے گی۔ اِسی سوچ كا خمیازہ گورنر كے عہدے كے لیےری پبلیكن پارٹی كی امید وار میگ وِٹ مین كو بھگتنا پڑا، جنھوں نے گذشتہ دنوں اپنی ایك ہسپانوی نژاد گھریلو خادمہ جو غیر قانونی طور پر امریكہ میں آباد تھیں كو نوكری سے فارغ كر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس كے بعد اُن كی شہرت مزید گِرگئی ہے۔

چون سالہ، میگ وِٹ مین دنیا كی بڑی آن لائن كمپنیوں میں سے ایك‘ ای بے’ كی سابق چیف ایگزیكٹو آفیسر ہیں۔ میگ وِٹ مین اب تك اپنی انتخابی مہم پر ایك كروڑ ساٹھ لاكھ ڈالر كی رقم خرچ كر چكی ہیں جِس میں سے ایك كروڑ چالیس لاكھ اُنو ں نے اپنی جیب سے خرچ كیا ہے۔

تازة ترین سروے كے مطابق وہ ڈیمو كریٹك پارٹی كے امید وار جیری براون سے 52کے مقابلے میں 39فی صد كے ساتھ13 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

ڈیموكریٹك پارٹی كے امید وار جیری براوٴن 1975 ءسے 1983ء تک دو مرتبہ ریاست كیلی فورنیا كے گورنر رہ چكے ہیں اور فی الحال ریاست كیلی فورنیا كے اٹارنی جنرل ہیں۔

ڈیری سارگو، یونیورسٹی آف سدرن كیلیفورنیا اور اخبار لاس اینجلس ٹائمز كے تحت كرائے جانے والے ایك حالیہ رائے عامہ كے جائزے كے ڈاریكٹر تھے۔ وہ كہتے ہیں كہ مجموعی طور پر ریاست كیلی فورنیا كے عوام حكومت سے مایوس ہیں مگر یہ ریاست ابھی بھی ڈیموكریٹ ہی ہے، گوكہ میگ وِٹ مین نے پانی كی طرح پیسہ بہا كر تشہیری مہم چلائی ہے مگر انہیں اس كا كوئی خاص فائدہ نہیں ہو سكا۔

ریاست كیلی فورنیا سےسینیٹ كے انتخاب كے لیے ڈیموكریٹك پارٹی كی امیدوار، باربرا باكسر كا مقابلہ ری پبلیكن امیدوار كارلے فیورینا ہے۔ رائے عامہ كے حالیہ جائزے كے مطابق اِس مقابلے میں بھی ڈیموكریٹك امید وار آگے ہیں۔

صدربراک اوباما 2008ءكے صدارتی انتخاب میں ریاست كیلیفورنیا سے 24 فیصد زیادہ ووٹ لے كر كامیاب ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG