رسائی کے لنکس

نیٹو کے سربراہ کا میزائل شکن دفاعی نظام پر زور


نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسن
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسن

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگ راسموسن (Anders Fogh Rasmussen)نے اتحاد میں شامل ممالک سے مجوزہ میزائل شکن دفاعی نظام کی حمایت کرنے پر زور دیا ہے۔

انھوں نے یہ درخواست جمعرات کو برسلز میں نیٹو اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے دفاع و خارجہ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں کی۔

بعض ممبر ممالک اقتصادی مسائل کی وجہ سے اس دفاعی نظام کے لیے درکار وسائل میں حصہ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔

اجلاس میں نیٹو کے مقاصد میں ترمیم پر بحث کی جا رہی ہے تاکہ یہ بین الاقوامی فوجی اتحاد میزائل اور سائبر وارفیئرسے متعلق خطرات کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے۔ یہ اصلاحات نیٹو کے اُن مجوزہ اہداف کا حصہ ہیں جس کی توثیق آئندہ ماہ پرتگال میں ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔

راسموسن کا کہنا ہے کہ نیٹو کو ممبر ممالک کے90 کروڑ افراد کی بدستور حفاظت کرنا ہے اور ”جدید خطرات کے خلاف جدید دفاع“ لازمی ہے۔

نیٹو نے اپنے اہداف میں آخری مرتبہ تبدیلی 1999ء میں کی تھی۔28 رکنی فوجی اتحادمیں شامل بیشتر ممالک کا تعلق یورپ سے ہے جب کہ امریکہ اور کینیڈابھی اس کا حصہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG