رسائی کے لنکس

وزیر اعظم نے پاکستانی مؤقف مؤثر طور پر پیش کیا: مسعود خان


’وزیر اعظم نواز شریف نے نہ صرف جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے معاملے کو اٹھایا، جِن کو پاکستان اپنے اقتدارِ اعلیٰ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، بلکہ اُن کے مؤقف کو ہمدردی کے ساتھ سنا بھی گیا‘

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، مسعود خان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کے ادارے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کے بارے میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے دورے میں اُنھوں نے نہ صرف جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے معاملے کو اٹھایا، جِن کو پاکستان اپنے اقتدارِ اعلیٰ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، بلکہ اُن کے مؤقف کو ہمدردی کے ساتھ سنا بھی گیا۔

بھارتی وزیر اعظم سے اُن کی ملاقات کے بارے میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہرچند کہ کشمیر میں کنٹرول لائن ہر فائرنگ کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ماحول تلخ تھا اور کشیدگی پائی جاتی تھی۔ لیکن، دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران اِس تلخی یا کشیدگی کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا اور گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور، دونوں جانب سے بڑے مشکل سوالات کیے گئے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے سلسلے میں یہ یقیناً ایک اچھا آغاز ہے۔

تفصیل جاننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، مسعود خان سے بات چیت
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:25 0:00
XS
SM
MD
LG