رسائی کے لنکس

نائیجیریا: بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہے۔

نائیجیریا میں ٹیلی ویژن پر فٹبال کا میچ دیکھنے کے لیے جمع افراد کے قریب بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ بم دھماکا اتوار کو نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں کیا گیا۔

کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام ملوث ہے۔

بوکو حرام کے شدت پسند ملک میں ہزاروں افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔

اس تنظیم نے تقریباً سات ہفتے قبل 200 سے زائد لڑکیوں کو اغواء کیا تھا جو اب بھی اس گروپ کے قبضے میں ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو نائیجیریا کے صدر جوناتھن گڈلک نے بوکو حرام کے خلاف ’’بھرپور کارروائی‘‘ کا حکم دیتے ہوئے مغوی طالبات کے والدین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت لڑکیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم 'بوکو حرام' پر پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی جس سے تنظیم کو مالی امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی کا راستہ روکا جا سکے گا۔

بوکو حرام نے ریاست برونو کے چیبوک شہر سے دو سو سے زائد طالبات کو اغواء کیا تھا جس میں متعدد بعد ازاں ان کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

لڑکیوں کے اغواء کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔ امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں اسکول کی طالبات کا اغواء ایک "ناقابل معافی عمل" ہے۔
XS
SM
MD
LG