رسائی کے لنکس

نائیجیریا: سابق فوجی راہنما صدارتی الیکشن کا امیدوار


بابا ن گدا
بابا ن گدا

نائیجیریا کے ایک فوجی راہنما ابراہیم بابان گدا نے کہا ہے کہ وہ 2011ء کےصدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس بارے میں وسیع پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بابان گدا 2011 میں ملک کے سب سے عہدے کے حصول کےلیے ایک بار پھر کوشش کریں گے اور ہفتے کے روز بابان گدا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ افواہیں درست تھیں۔

بابا گدا 1985 میں ایک فوجی انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے اور انہیں اس کے بعد اقتدار سے الگ ہونا پڑا تھا جب ان کی ہنتا نے 1993 کے ایک انتخاب کو منسوخ کر دیا ۔

خبر رساں ادارے رائٹر نے خبر دی ہے کہ بابا ن گدا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن کے طورپر انتخاب لڑیں گے ۔

XS
SM
MD
LG