رسائی کے لنکس

بم دھماکے میں ناروے کے چار فوجی ہلاک


افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ناروے کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ناروے کے حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکا اتوار کی شام صوبہ فریاب میں ایک فوجی قافلے کے قریب ہوا۔

طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف2001ء سے جاری جنگ میں ایک دن میں ناروے کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔

افغانستان میں اب تک ناروے کے صرف پانچ فوجی ہلاک ہوئے تھے اور حالیہ ہلاکتوں کے بعد یہ تعدا د نو ہو گئی ہے۔ ناروے کے 500 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔

جون کے مہینے میں اب تک امریکہ اور نیٹو کے کم ازکم 95فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور 2001ء میں شروع ہونے والی اس لڑائی میں بین الاقوامی افواج کا کسی ایک مہینے میں ہونے والا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

XS
SM
MD
LG