رسائی کے لنکس

اوباما اپنی تقریر میں نئی معاشی تجاویز پیش کریں گے


امریکی صدر براک اوباما منگل کے روز ریاست نیو ہیمپشر جائیں گے جہاں وہ اپنے معاشی ایجنڈے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

صدر اوباما اپنے اس منصوبے کے بارے میں بتائیں گے جس کے تحت مقامی بینکوں کو 30 ارب ڈالر دیے جائیں گے تاکہ وہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو قرض دے سکیں۔

اس پروگرام کے لیے سرمایہ اس رقم سے فراہم کیا جائے گا جو وال سٹریٹ کی وہ کمپنیاں واپس کریں گی جنھیں حکومت نے معاشی بحران سے بچنے کے لیے بھاری مالی امداد دی تھی۔

صدر چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکسوں میں نئی چھوٹ کی تجویز بھی پیش کریں گے، جس کا مقصد یہ ہے کہ یہ سرمایہ کار مشینری اور صنعتی سامان میں سرمایہ لگائیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں۔

صدر اوباما نے پیر کے روز وفاقی بجٹ پیش کیا تھا جس میں 38 کھرب ڈالر اخراجات رکھے گئے ہیں اور سال کا مالیاتی خسارہ ریکارڈ 16 کھرب ڈالر ہے۔
روزگار کے نئے مواقع کے علاوہ بجٹ میں فوج اور تعلیم کے لیے زیادہ رقوم مختص کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG