رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی سان برنارڈینو واقعے کے متاثرین سے ملاقات


وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایا کہ "صدر نے یہ محسوس کیا کہ اپنی چھٹیاں شروع کرنے سے پہلے ان امریکیوں سے ملاقات کرنا ضروری ہے جو کہ سوگ منا رہے ہیں۔"

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کیلیفورنیا میں مہلک حملے کے متاثرین سے ملاقات کی ہے۔

صدر اپنے سالانہ چھٹیاں گزارنے کے لیے ہوائی جاتے ہوئے راستے میں کیلیفورنیا میں رکے اور سان برنارڈینو میں رواں ماہ کے اوائل میں فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بتایا کہ "صدر نے یہ محسوس کیا کہ اپنی چھٹیاں شروع کرنے سے پہلے ان امریکیوں سے ملاقات کرنا ضروری ہے جو کہ سوگ منا رہے ہیں۔"

صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے متاثرہ خاندانوں اور اس ہلاکت خیز واقعے کی اطلاع ملنے پر وہاں پہنچنے والے اولین لوگوں سے ملاقات کی۔

امریکی شہری سید رضوان فاروق اور ان کی پاکستانی نژاد بیوی تاشفین ملک نے رواں ماہ کے اوائل میں ذہنی معذوروں کے ایک فلاحی مرکز میں فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک اور 22 کو زخمی کر دیا تھا۔

حملے کے بعد پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG