رسائی کے لنکس

مسلمانوں کو نیویارک میں مسجد تعمیر کرنے کا حق حاصل ہے: اوباما


امریکی صدر براک اوبامانے اِس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو حق حاصل ہے کہ وہ 11ستمبر 2001ء میں نیو یارک حملوں کے مقام کے قریب اپنی مسجد تعمیر کریں۔

مسٹراوباما نے جمعے کو نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکیوں کے بنیادی مذہبی آزادی کےحق کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ کسی خاص مقام پر گرجا گھر یا کوئی اور عبادت گاہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں ، تو آپ ایک مسجد بھی تعمیر کر سکتے ہیں۔

ناقدین کہتے ہیں کہ اُس جگہ کے قریب مجوزہ اسلامی ثقافتی مرکز کی تعمیر جہاں کسی وقت ورلڈ ٹریڈ ٹاورز کھڑے تھے، یہ بات 11ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ القاعدہ کی طرف سے 11ستمبر کے مربوط حملوں کی غیر معمولی حساسیت کے معاملے کو تسلیم کرتے ہیں۔

لیکن اُنھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ امریکہ اسلام کے ساتھ لڑائی نہیں کررہا بلکہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ لڑ رہا ہے جنھوں نے، اُن کے بقول، تباہی کی حرکات میں ملوث ہونے کے لیے اسلام کو مسخ کیا یا اسلام کا غلط استعمال کیا ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کے لیےلازم ہے کہ اُسے واضح طور پر یہ پتا ہوکہ اُس کا دشمن کون ہے، اوریہ کہ امریکی مسلمانوں اور وہ امریکی جو دوسرے مذاہب کے پیروکار ہیں اُن میں فرق نہیں کرنا چاہیئے۔

مسجد کے بارے میں تجویز نے ان دونوں امریکہ اور دنیا بھر میں ایک تلخ مباحثےنے جنم لیا ہے۔

حمایتی کہتے ہیں کہ اسلامک سینٹر کی تعمیر سے مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان اختلافات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اِس سے قبل مسٹر اوباما نے کہا تھا کہ وہ مسجد کی تعمیر کے حق کی حمایت کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی اُنھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایسا کرنے کی حکمت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔ کچھ ری پبلیکن قانون سازوں نے اُن پر الزام لگایا ہے کہ وہ 11ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والےتقریباً 3000افراد کے خاندانوں کے احساسات کا ادراک نہیں رکھتے۔

XS
SM
MD
LG