رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا سابق صدر جانسن کو خراجِ تحسین


صدر اوباما 1964 میں ’یو ایس سول رائیٹس ایکٹ‘ پر دستخط ہونے کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

امریکی صدر براک اوباما نے امریکہ کے سابق صدر لنڈن جانسن کو شہری حقوق کے حوالے سے کی جانے والی جدوجہد اور خدمات پر انہیں خراج ِ تحسین پیش کیا ہے، جس کی بنیاد پر تقریباً نصف صدی بعد ایک سیاہ فام شخص امریکہ کا صدر منتخب ہو سکا۔

صدر اوباما ’یو ایس سول رائیٹس ایکٹ‘ پر دستخط ہونے کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس تقریب میں سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بُش، بل کلنٹن اور جمی کارٹر نے بھی شرکت کی۔

صدر اوباما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو شہری حقوق کی اس دستاویز کی اہمیت یاد دلائی۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس شہری حقوق ایکٹ کے باعث امریکہ میں حالات تبدیل ہوئے۔ اس کے بعد شہری حقوق کے حوالے سے مزید قوانین متعارف کرائے گئے۔

صدر اوباما نے سابق امریکی صدر لنڈن جانسن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، ’’کسی نے صدر جانسن سے کہا کہ صدر کو اپنا وقت کسی ایسے ایشو پر ضائع نہیں کرنا چاہیئے جس کی کوئی سمت نہ ہو۔ صدر جانسن نے جواب دیتے ہوئے کہا، ’تو پھر صدر کا کام کیا ہے؟ اگر جس مقصد میں آپ کو یقین ہو، آپ اس پر بھی کام نہ کر سکیں تو پھر صدارت کا فائدہ کیا ہے؟‘‘

اس موقعے پر صدر اوباما کا کہنا تھا کہ صدر جانسن نے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا وہ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام امریکیوں کو تعلیم، نوکریوں، صحت ِعامہ کی سہولیات اور دیگر بنیادی حقوق تک رسائی حاصل ہے، امریکی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


XS
SM
MD
LG