رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں اوباما کے مجسمے کی جگہ تبدیل


انڈونیشیا میں اوباما کے مجسمے کی جگہ تبدیل
انڈونیشیا میں اوباما کے مجسمے کی جگہ تبدیل

اوباما اپنی والدہ اور سوتیلے باپ کے ساتھ چار سال اس ملک میں رہے۔

اتوار کی شام اوباما کے بچپن کا عکاس مجسمہ اس پرائمری سکول میں لگا دیا گیا جہاں مسٹر اوباما بچپن میں پڑھتے رہے ہیں۔ اس سے پیشتر یہ مجسمہ دسمبر میں جکارتا پارک میں لگایا گیا تھا لیکن ہزار ہا انڈونیشی باشندوں نے جب انٹرنیٹ پر مہم چلائی اور سوال اٹھایا کہ مسٹر اوباما اس طرح عوامی تحسین کے مستحق ہیں یا نہیں، تو عہدیداروں نے اسے وہاں سے ہٹا دیا تھا۔

کانسی کا بنا ہوا کہ مجسمہ جس میں اوباما کے بچپن کو پیش کیا گیا ہے، اب مے تینگ سکول کے صحن میں نصب کر دیا گیا جہاں مسٹر اوباما نے انیس سو ساٹھ کے عشرے میں کچھ عرصہ پڑھائی کی تھی۔

مسٹر اوباما کے والدین کی طلاق کے بعد ان کی والدہ نے ایک انڈونیشی باشندے سے شادی کر لی تھی اور اسی وجہ سے وہ لوگ اس ملک میں چار سال رہے۔ مسٹر اوباما اگلے ماہ اپنی اہلیہ اور بچیوں کے ہمراہ انڈونیشیا جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG