رسائی کے لنکس

اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شن قمر اور سانگا میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شن قمر اور سانگا میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اس سے قبل بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔

اگرچہ مقامی حکام کے مطابق اس قبائلی ایجنسی کے بیشتر علاقے پر حکومت کی عمل داری بحال ہے لیکن اب بھی بعض علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر اُن کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG