رسائی کے لنکس

مریخ پر آبادکاری کے لیے امیدواروں کا انتخاب


ان امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس میں سے 24 خوش نصیبوں کو مریخ پر جا کر بسنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

’مریخ‘ پر انسانوں کو آباد کرنے کے مشن کے لیے تقریباً دو لاکھ درخواستوں میں سے ایک ہزار سے زائد امیدواروں کی درخواستوں کی چھانٹی کر لی گئی ہے۔

ان امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس میں سے 24 خوش نصیبوں کو مریخ پر جا کر بسنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

’مارز ون‘ نامی اس مشن کا پروگرام ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی جانب سے بنایا گیا جن کا مطمع ِ نظر یہ ہے کہ 2025ء تک مریخ پر انسانی زندگی موجود ہو۔ انہیں امید ہے کہ اس پروجیکٹ کے لیے مخیر افراد فنڈز فراہم کریں گے۔

پہلے راؤنڈ کے لیے منتخب کیے جانے والے 1،058 افراد دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ سب سے زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے جو 297 کے ساتھ اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔ اس کے بعد کینیڈا کے 75 جبکہ بھارت کے 62 افراد اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
XS
SM
MD
LG