رسائی کے لنکس

دوسرا کرکٹ ٹیسٹ بارش کی زد میں


Pakistani Muslim man prepares Iftar food for Muslim devotees to break their fast during Muslim fasting month of Ramadan in Karachi.
Pakistani Muslim man prepares Iftar food for Muslim devotees to break their fast during Muslim fasting month of Ramadan in Karachi.

پاکستان نے میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل 551 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ختم کر کے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی

میزبان سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز برابر کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو پیر کے روز ایک بار پھر اُس وقت دھچکا لگا جب بارش کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔

مہمان ٹیم نے میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل 551 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر کے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی اور جب بارش کے باعث ایمپائروں نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اُس وقت میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز اسکور کیے تھے۔

سری لنکن بلے باز دلشن کا ایک انداز
سری لنکن بلے باز دلشن کا ایک انداز

گیارہ کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کے افتتاحی بلے باز تھرنگا پرانا ویتانہ جنید خان کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ ہونے گئے۔ تاہم ان کے بعد تلے کراتنے دلشن اور کمار سنگاکارا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنائے۔

دلشن نے نو چوکوں کی مدد سے 46 اور سنگاکارا 22 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد حفیظ نے 196 اور اظہر علی نے 157 رنز اسکور کیے۔

میچ کے تیسرے روز مقررہ 90 اوورز میں سے صرف 27 مکمل کیے جا سکے۔ اتوار کو بھی 44 اوورز بارش کی نظر ہوگئے تھے جبکہ مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد بظاہر سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

تین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم جیت چکی ہے جبکہ تیسرا ٹیسٹ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG